سپنس’ ڈرامے اور حقیقت پسندی سے بھرپور کرائم تھرلر فلم ” چکڑ” کے پریمیئر میں اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے فلسطین میں مزاحمت کی علامت سمجھے جانے والے رومال ” کوفیہ” کے ساتھ شرکت پر اداکارہ کی تعریفین کی جا رہی ہیں۔چکڑ کا پریمیئر گزشتہ دنوںکراچی کی سینما میں ہوا’ جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ پریمیئر کے موقع پر اداکارؤں نے مختلف فیشن اور انداز اپنائے لیکن اشنا شاہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطین میں مزاحمت کی علامت سمجھے جانے والے رومال ”کوفیہ” کو اپنے لباس کا حصہ بنایا۔
فلم کے پریمیئر میں اداکارہ کی جانب سے کوفیہ کے ساتھ شرکت کرنے پر جہاں شوبز شخصیات نے ان کی تعریفین کیں’ وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے اقدام کو سراہا۔
0 79 1 minute read