پشاور: ٹک ٹاکر صندل خٹک بھی انتخابی میدان میں کود پڑیں اور انہوں نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صندل خٹک کا کہنا تھا کہ کس سیاسی جماعت ہے وابستہ ہوں ابھی نہیں بتا سکتی’ میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں ان کے حل کے لئے میدان میں نکلی ہوں
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا’ گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی’ خواتین کو گیس’ بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے
انکا کہناتھا کہ ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں’ مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لئے کام کروں گی
0 117 1 minute read