پاکستانتازہ ترین

لطیف کھوسہ تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر مقرر

راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سردار لطیف کھوسہ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا جبکہ سردار لطیف کھوسہ نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر دیا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج نیب نے توشہ خانہ کیس میں ریفرنس دائر کیا لیکن نقول فراہم نہیں کیں’ ہماری ضمانت کی درخواستیں27دسمبر تک سماعت ملتوی ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے میں مشکلات آ رہی ہیں اور انہیں کاغذات نامزدگی نہیں مل رہے’ اس حوالے سے ہم سارے ہائی کورٹس میں درخواستیں دائر کریں گے ‘ہم گزارش کر رہے ہیں کہ یہ کیسی لیول پلئینگ فیلڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی سیاست ترک کر دی ہے اور اب وہ طاقت کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے’ ہمارا کام ان کی حفاظت کرنا اور ان کا مقصد ہماری حفاظت ہے’ ہما ری فوج مضبوط فوج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button