راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 3 حلقوں لاہور’ میانوالی اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ بھی جلد آجائے گا’ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان ملنا اس کا حق ہے۔ ٹکٹیں دینے سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کر رہا ہوں’ ٹکٹوں کا فیصلہ بہت جلد ہوگا’ ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پارٹی کے لئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں’ یہ غیر جمہوری عمل ہے’ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکٹھائیں گے’ چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔
0 84 1 minute read