اہم خبرپاکستان

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو21دسمبر تک پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے نوٹسز کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی’ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے آج جواب جمع کیا ہے جس پر بیرسٹرگوہر علی کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں بھی اس کی کاپی فراہم کریں۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ کا قانونی حق ہے آپ کو کاپی فراہم کریں گے’ نیازی صاحب کو آپ پہلی بار پشاور لے آئے ہیں’ نیازی صاحب تو اہم شخصیت ہے انہوں نے آپ کا الیکشن کرایا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس میں21 دسمبرتک حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button