لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں پرانی روایتی سیاست کو دفن کرنا ہوگا’ پرانی سیاست کریں گ تو جو بھی وزیراعظم بنے گا ملک نہیں چلے گا۔ لاہور ہائی کورٹ بارے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر موقع دینے پر لاہور ہائی کورٹ بار کا شکر گزار ہوں’ کہا جاتاہے کہ جو قاتل ہوتا ہے وہ ہمیشہ جائے وقوعہ پر واپس لوٹتا ہے مگر اس لاہور ہائی کورٹ میں ہماری2 مظلوم’ متاثرہ نسلیں انصاف مانگنے کے لئے آتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جسٹس قاصی فائز عیسی سمیت تمام جج صاحبان کا شکر گزار ہوں کہ صدر زرداری کے12 سال پہلے بھیجے گئے ریفرنس پر سماعت ہو رہی ہے اور امید ہے کہ اتنے سال بعد قائد عوام کو انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کر دیا ہے’ بانی پی ٹی آئی کا اس ذاتی دشمنی میں سب سے بژا کردار تھا’ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ کسی سے بات نہیں کروں گا’ وہ کہتے تھے خودکشی کر لوں گا چوروں سے بات نہیں کروں گا۔ شاید اس وقت وہ جو دوسروں پر چوروں کا الزام لگاتے تھے وہ غلط تھا۔
0 217 1 minute read