
گلوکارہ آئمہ نے اپنے دوست زین احمد سے شادی کی تصدیق کردی۔شوبز کے کچھ سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کینیڈا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کی عروسی ملبوسات میں لی گئی تصاویر بھی وائرل ہورہی تھیں۔تاہم اب گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ گزشتہ شب اپنے قریبی دوست سے شادی کی ہے اور یہ سب ایک خواب کی طرح لگ رہا ہے۔انہوں نے مداحوں سے زندگی کے نئے سفر کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔