اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے دیے گئے ظہرانے میں اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایس سی او کانفرنس میں آئے وفود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ ساتھ ساتھ بیٹھ گئے۔ دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔
0 563 Less than a minute