پاکستانتازہ تریندنیا

امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کیخلاف اکسایا جارہا ہے، اس حد تک نہ جائیں ملک کا نقصان ہو: محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔امریکا میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پروپیگنڈا کرکے غلط رنگ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد امریکا کے سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے ، پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کئی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button