پاکستانتازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ کیس: علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

راولپنڈی(نیوزڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔تھانہ حسن ابدال میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 21 جنوری 2025 تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا اور کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button