پاکستانتازہ ترین

پشین میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 5 خوارج گرفتار،2 ہلاک

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پشین میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 5 خوارجیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ضلع پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پانچ خوارجیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اکتوبر کو ضلع ژوب میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ گرفتار خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور معصوم شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشین اور ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرمِ عمل پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button