پاکستانتازہ ترین

ایس سی او اجلاس: سپریم کورٹ کا تین روزہ تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث تین روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد میں تین روزہ چھٹیوں کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ رولز کے تحت سپریم کورٹ میں بھی تعطیلات کی منظوری دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تین روزہ تعطیلات کا اطلاق صرف سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہوگا، پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے علاوہ تمام صوبائی رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تعطیلات کا اعلان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث 14 تا 16 اکتوبر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button