پاکستانتازہ ترینجرائم

محکمہ داخلہ کی وزیراعلی سندھ سے 13 ڈاکوئوں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام کی سفارش

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے وزیراعلی مراد علی شاہ سے 13 ڈاکوئوں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام کی سفارش کردی۔سی ٹی ڈی کے خط پر محکمہ داخلہ نے وزیر اعلی سندھ کو سمری ارسال کی ہے۔سمری میں کبیر جتوئی پر 15 لاکھ روپے، ابراہیم مارفانی پر 10 لاکھ روپے، مرچوجتوئی پر 20 لاکھ روپے، مرید جتوئی پر 10 لاکھ روپے، دادو شیخ پر 30 لاکھ روپے، منور بروہی پر 5 لاکھ روپے، بھورو بروہی پر 3 لاکھ روپے اور شکور بروہی پر 20 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔ان کے علاوہ چاکر بروہی پر 10 لاکھ روپے، خیر محمد تیغانی پر 70 لاکھ روپے، لطیف رند پر 10 لاکھ روپے، سلطان رند پر 5 لاکھ روپے اور عطا محمد مری پر 3 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔وزیراعلی کی منظوری کے بعد ان ڈاکوں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button