واشنگٹن: امریکی پروسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے والے ایک پاکستانی شہری پر پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں مبینہ طور پر امریکی عہدیدار کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنانے پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف اور پروسیکیوٹر نے بیان میں کہا کہ پاکستانی شہری 46 سالہ آصف مرچنٹ نے مبینہ طور پر ایک سیاست دان اور امریکی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کے لیے کرایے کے قاتل کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
اٹارنی جنرل میرک گیرلینڈ نے بیان میں کہا کہ آصف مرچنٹ کے خلاف کرایے کے قاتل کی خدمات حاصل کرنے کا الزام دہشت گردی اور قتل کے ذمرے میں آتا ہے، ہم ان لوگوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے جو امریکا کے خلاف ایرانی منصوبوں کا آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں