پاکستانتازہ ترین

فرمودات قائداعظم ہر سچے پاکستانی کیلئے مشعل راہ ہے ، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فرمودات قائداعظم ہر سچے پاکستانی کیلئے مشعل راہ ہے ۔

بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ قائد اعظم کے درجات بلند فرمائے ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم سے محبت وعقیدت کا تقاضا ان کے افکار کی پیروی ہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پاکستان کو قائدِ اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے متحد رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button