ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان پاکستانی نعت خواں کی رمضان ٹرانسمیشن دیکھ رہے ہیں۔ اداکار سلمان خان بھی پاکستانی رمضان ٹرانسمیشن دیکھنے لگے۔ اس بات کا انکشاف سلمان خان کے فٹنس ٹرینر عباس علی نے پاکستانی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں کیا۔ سلمان خان کے فٹنس ٹرینر نے ٹرانسمیشن کے دوران لائیو کال میں انکشاف کیا کہ سلمان خان نے مشہور پاکستانی نعت خواں اور نوحہ خواں فرحان علی وارث کو مبارکباد دی ہے۔سلمان خان کے فٹنس ٹرینر نے پاکستانی میزبان سے ملاقات کی ہے۔ سلمان خان کے ٹرینر نے مزید کہا کہ وہ سلمان خان کو فرحان علی کی رمضان ٹرانسمیشن بھی دکھا رہے ہیں۔ فرحان علی وارث اس سے قبل بھی سلمان خان کے فٹنس ٹرینر سے مل چکے ہیں۔
0 7,805 1 minute read