سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیر فیصل واوڈا کی طویل ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور فیصل واوڈا کی کراچی میں ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں آئندہ انتخابات اور سندھ سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ سیاسی منظر نامے میں اہم مقام رکھنے والے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کے بعد فیصل واوڈا کی پہلی بار کسی سیاسی جماعت کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے۔