پاکستانتازہ ترین

77برس میں ہم وہ منزل نہیں پا سکے جس مقصد کیلئے پاکستان بنا، امیر جماعت اسلامی

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان 77 برس کا ہوگیا لیکن ہم وہ منزل نہیں پا سکے جس مقصد کے لیے پاکستان وجود میں آیا۔
یوم آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیاں یاد دلانا ہوں گی، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ قرار پایا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے انحراف کیا ہے، چند ظالم لوگوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں، حکمران لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عدل و انصاف کا نظام دین اسلام کے نفاذ میں ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے قوم شجرکاری کو فروغ دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button