پاکستانتازہ ترین

جو کہتا تھا ڈیل نہیں کرونگا وہ ‘ڈیل کر لو، ڈیل کر لو کی صدائیں دے رہا ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جو کہتا تھا ڈیل نہیں کرونگا وہ ‘ڈیل کر لو، ڈیل کر لو کی صدائیں دے رہا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے جیل سے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ ’جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا‘ کا بیان قیدی کی ’فرسٹریشن ‘ اور ’گھبراہٹ‘ کا اعتراف ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثابت ہوا 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ’ڈیل‘ کے لیے جدو جہد کرنا ہے، قیدی وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے، آپ سے ڈیل صرف ’قانون‘ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button