
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ ججز کمیٹی کے اجلاس میں 63 اے نظر ثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کمیٹی کے اجلاس میں 63 اے نظر ثانی درخواستیں 30 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ 17 مئی 2022 کو صدارتی ریفرنس پر فیصلہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے قرار دیا تھاکہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا سوال واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا تھا۔اس معاملے پر نظرثانی درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔