انتخاباتاہم خبرپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خصوصی نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کا کل اور آج سپریم کورٹ کے حکم پر عملد رآمد کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عملدرآمد کے حوالے کسی قسم کی مشکل ہو تو مزید رہنمائی کے لیے فوری طورپر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو مسلسل بے جا تنقید کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے تنقید کو مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کمیشن سیاستعفی دینے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔کمیشن کسی قسم کے دبا کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو درست قرارنہیں دیا۔ جس کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی لیکن فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھے جس کے نتیجے میں الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215 کے تحت بیٹ کا نشان واپس لیا گیا لہذا الیکشن کمیشن پر الزام تراشی انتہائی نامناسب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button