انٹرٹینمنٹ

کانٹینٹ کرئیٹر حرا بلیح کا چپکے سے نکاح، تصاویر وائرل

لاہور: ڈیجیٹل میڈیا کی معروف شخصیت اور کانٹینٹ کرئیٹر حرا بلیح نے خاموشی سے نکاح کر لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
خوبرو یوٹیوبر حرا بلیح نے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تقریب سے خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
جہاں ٹک ٹاکر زاور یوٹیوبرز کی جانب سے اپنے منگنی یا شادی کے لیے متعدد اور پرتعیش تقریبات کرنے کا رواج عام ہے وہیں کچھ کانٹینٹ کرئیٹر اس روایت سے باغی نظر آ رہے ہیں۔
حرا بلیح کی نکاح کی تقریب سے سامنے آنے والی تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معروف کانٹینٹ کرئیٹر و ٹک ٹاکر کشف انصاری کی طرح انہوں نے بھی سادگی سے نکاح کرنے کو ترجیح دی۔
حرا بلیح نے اپنے زندگی کے خوبصورت دن کے لیے سنہری رنگ کے لباس اور زیور کا انتخاب کیا جبکہ ان کے دولہے نے روایتی لباس، شلوار قمیض اور سیاہ رنگ کی ویسٹ کوٹ پہن رکھی ہے۔
حرا بلیح کی یہ غیر متوقع پوسٹ دیکھ کر مداح حیران اور خوش نظر آ رہے جبکہ اس نئی نویلی جوڑی کو مداحوں، فالوورز اور معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button