پاکستانتازہ ترین

مغوی شاعراحمد فرہاد بازیابی کیس: آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈر طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیس میں لاپتا افراد کے تمام مقدمات براہ راست نشر کرنے کا حکم دیتے ہوئے 29 مئی کو وفاقی وزیرقانون، سیکٹر کمانڈر انٹرسروسز انٹیلی جینس (آئی ایس آئی)، ملیٹری انٹیلی جینس(ایم آئی)، ڈائریکٹر انٹیلیجینس بیورو(آئی بی)، سیکریٹری دفاع اور داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

عدالت کے تحریری حکمانے کے مطابق انٹرسروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس(ایم آئی)کے سیکٹر کمانڈر اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو(آئی بی)کو 29 مئی کو طلب کر لیا گیا۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو بھی طلب کرلیا۔اس کے علاوہ حکم نامے کے مطابق وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کو بطور عدالتی معاون طلب کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اور ایس ایس پی پولیس نے عدالت کو تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا، پولیس حکام نے بتایا کہ مغوی کی لوکیشن ٹریس کرلی گئی ہے، پولیس کے مطابق وہ جلد ہی متعلقہ جگہ اور لوگوں تک پہنچ جائے گی۔
حکم نامے کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او نے بتایا کہ سیکٹر کمانڈر کا بیان قلم بند نہیں کیا، پولیس کے مطابق وزارت دفاع سے حاصل تحریری جواب شامل مثل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button