ہریپور:سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے سابقہ پانچ سالہ سنہری دور کو بیانیہ بنا کر عمران خان نے دوسری بار پورے ملک میں حکومت قائم کردی تھی اور پھر جب پالیسی وزیر اعظم کے پاس چلی گء تو خیبر پختونخواہ محروم ہوگیا پختونوں کو سادہ سمجھ کر اور پختون نوجوانوں کو خوشنما نعروں کے پیچھے لگا کر ان کا وقت ضایع کیا گیا ہریپور میں امیدوار پی کے 46 ہریپور ظافر خان کی رہاش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں خیبر پختونخواہ میں بہت اچھا کام کیا پولیس تھانہ سسٹم تبدیل کیا پولیس سے دبا ختم کیا سفارش کلچر ختم کی صوبے میں ایک ارب کی شجرکاری کی عام آدمی کیلئیصحت سہولت دی اسی کارکردگی کو بنیاد اور بیانیہ بناکر 2018 عوام عمران ان پر اندھا اعتماد کیا بالخصوص پختو ن نوجوانوں کیلئے خوشنما نعرے لگائے گئے مگر کچھ بھی نہیں ہوا وعدوں سے مکر گئے میں نے بار بار خرابی کی طرف اشارہ بھی کیا کء بار خفا بھی ہوا دوسری پیریڈ کی پالیسی وزیر اعظم یعنی وفاق کے پاس تھی صوبے کو وہی ملتا جتنا جو وفاق سے مل جاتا کچھ لوگ پہلے کی طرح تیار ووٹ کے چکر میں پی ٹی آء کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں مگر اب بغیر محنت کے ووٹ نہیں ملے اب محنت کرنی ہوگی ہریپور والوں نے تو صرف خوشامدی میں وقت گزارا یہ کہاں عمران خان کے سامنے بول سکتے تھے ہم نے کوء کرپشن نہیں کی اسلئے بول بھی دیتے ہی. اس موقع پر امیدوار پی کے 4د ظافر خان ترین نے کہا کہ میں کوء روڈ نالی کی سیاست نہیں کروں گا میرا مشن تعلیم روزگار اور زراعت ہے میں وہ کام کرنا چاہتا ہوں کہ جس میں عام آدمی کا فائدہ سونے کی سڑک بنانے سے غریب کو کیا فائدہ ظافر خان نے کہا کہ میں نوجواانوں کی آواز بن کر رہوں گا آفر کی ہریپور کی سیاست میں ایک دبنگ انٹری ثابت ہورہی ہے ان کی مقبولیت می تیزی سے اضافہ دیکھمے کو مل رہا ہے
0 43 1 minute read