اسلام آباد(نیوزڈ یسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 4.99 فیصدکم ہوکر 73.65 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 4.51 فیصد کم ہو کر 70.23 ڈالر فی بیرل ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جس کے باعث رواں سال کے تمام فوائد ختم ہوگئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی عالمی قیمت میں کمی لیبیا کے حریف گروپوں کے درمیان مفاہمت میں پیشرفت کے باعث ہوئی ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان تنازع کے حل سے لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہوسکیں گی۔خیال رہے کہ لیبیا میں حریف سیاسی گروپوں کیدرمیان مرکزی بینک اور تیل کے منافع پر کنٹرول کے جھگڑے کی وجہ سے ملک کی بڑی بندرگاہوں سے تیل کی برآمدات پیر سے بند ہیں۔لیبیا کے مرکزی بینک کے صدر صادق الکبیر نے بلوم برگ کو بتایا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ لیبیا میں متحارب گروپوں کے درمیان جنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
0 2,251 1 minute read