
ہنگو میں پولیس آپریشن کے دوران ڈی پی او خالد خان پر حملے میں ملوث دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہنگو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نریاب کے علاقے میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ڈی پی او ہنگو خالد خان پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔یاد رہے کہ 7 روز قبل دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او ہنگو خالد خان زخمی ہو گئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔