پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی 8 پروازیں منسوخ کر د ی گئیں۔
صوبے کے مختلف شہروں میں دھند کا راج جاری ہے’ دھند کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی معمول پر نہیں آسکا ہے۔
آج بھی مختلف ایئر پورٹس پر ملکی و غیر ملکی8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں اور درجنوں متاثرہیں’ اس کے علاوہ دھند کے باعث4 دن میں100 سے زائد ملکی غیرملکی پروازیں آپریٹ نہ ہوسکیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے گزشتہ رات سیالکوٹ پہنچنے والی امارات ایئر کی پرواز سیالکوٹ میں پھر لینڈ نہ کرسکی اور2روز پہلے کی طرح واپس دبئی پہنچ گئی جب کہ مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور اتاری گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے لاہور کی پرواز دھند کے باعث اسلام آباد اتار لی گئی۔
ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ’ ریاض اور استنبول کی پروازیں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی جب کہ دبئی ‘ دوحہ اور مسقط سے سیالکوٹ کی پروازوں کی آمد میں بھی غیرمعمولی تاخیر ہوئیں۔
سیالکوٹ سے دبئی کی تین مختلف پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے’ ملتان جدہ’ القسیم ‘ مدینہ اور شارجہ کی پروازیں کی آمدو روانگی’ اسلام آباد سے دمام’ جدہ’ ریاض اور دبئی کراچی سے دبئی’ مدینہ ‘ کولمبو اور جدہ کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔
0 38 1 minute read