انتخاباتپاکستان

پنجاب اسمبلی کی نشست کے لئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 80 کے لئے مریم نواز کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کر دیئے گئے۔
دو وکلا کی جانب سے سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی80 پر جمع کرائے گئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی مریم نواز کے اصل دستخط نہیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر مریم نواز کے اصل دستخط نہیں ہیں۔
اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے بھی چھپائے ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مستردکئے جائیں۔
خاتون ریٹرننگ افسر پی پی80 انعم بابر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت کریں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button