اہم خبرپاکستانتازہ ترین

اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کر کام کریں، وزیرخارجہ

بنجول: نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادکیلئے مل کرکام کریں۔
او آئی سی اجلاس سیخطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کااظہار کیا۔ وزیرخارجہ نے خودمختارفلسطینی ریاست اوراقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادکیلئے مل کرکام کریں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت نہتے کشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے ہندوستان کے غیر قانونی طور کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حمایت پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی بھی تعریف کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button