پاکستانتازہ ترین

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی3 کیسز میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے۔
بعدازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی عبوری ضماتوں میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button