پاکستان

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے: ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسحاق ڈار کو بطور ڈپٹی وزیراعظم مقرر ہونے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار ایک کہنہ مشق، زیرک سیاسی رہنما اور ماہر معاشیات ہیں، ان کی بطور نائب وزیراعظم تقرری نیک شکون ثابت ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button