انقرہ: ترکی میں امریکی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ کانگریس نے ترکی کو 40 ایف۔16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ العربیہ کے مطابق امریکی سفیر جیف فلیک نے ایکس پر ترکی میں امریکی سفارت خانے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ کانگریس نے ترکی کو 40 ایف دی ہے، 16 لڑاکا طیاروں اور 79 اپ گریڈ کٹس کے حصول کی منظوری دینے کا فیصلہ ایک اہم پیشرفت ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے 26 جنوری کو 23 ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی تھی، اسی روز امریکی کانگریس کو ترکی کی جانب سے لڑاکا طیاروں کی درخواست سے آگاہ کیا گیا تھا جسے مسترد کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔
0 27 Less than a minute