علاقائی

این سی ایچ ڈی اور محکمہ صحت کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ

چکدرہ(احسان اللہ سے) این سی ایچ ڈی اور محکمہ صحت کے اشتراک سے بی ایچ یو چکدرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، ڈاکٹر سمرین شاہ ، ڈاکٹر شیما اور مصطفی بادشاہ پر مشتمل طبی عملہ نے دو سو کے لگ بھگ مرد و خواتین اور بچوں پر مشتمل مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ فری میڈیکل کیمپ آنے والے مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں ، تحصیل چیئرمین آدینزئی سید فیروز شاہ نے دورہ کرتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کی مثبت اور عوامی مفاد کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا ، این سی ایچ ڈی لوئر دیر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسد خان اور دیگر اس موقع پر موجود تھے جبکہ چکدرہ کے عوامی ، سیاسی اور سماجی حلقوں نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈی ایچ او لوئر دیر اور این سی ایچ ڈی کے اقدامات کی تعریف کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button