علاقائی

وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے سیمینار

اٹک (بیورورپورٹ)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان دنیا بھر میں پاکستان کی مصنوعات برآمد کرنے میں اہم او ر معاون کر دار ادا کر رہی ہے،اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے اٹک کی ہنر مند خواتین کے ہاتھ سے بنی ہوئی اشیائ،فر نیچر،زیورات،کھانے پینے کی اشیاء سمیت اٹک میں پیدا ہونے والی مونگ پھلی،زیتون،مالٹا،انگور دیگراجناس کو عالمی منڈ یوں تک رسائی میں مدد دے گی خواتین بلا جھجک اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذریعے ہماری خدمات حاصل کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے جناح ہال ضلع کونسل اٹک میں منعقد ہ سیمینار سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان عادل مختیار،ڈاکٹر ارفع شاہد،چیئرپرسن سارک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنا منصب خان،صدر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صباء ولیم،کنوئیرایف پی سی سی آئی سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت طارق محمود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے ای کا مرس پاکستان ٹریڈ پورٹل ایما زون کے ذریعے تجارت اور ان کے قوانین سے تفصیلی طورپر آگاہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے منعقدہ تجارتی میلوں کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی ویب سائیڈ جس میں واٹس ایپ او ر سماجی رابطے کی دیگر سائیٹ موجود ہیں میں اپنے آپ کو اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذریعے رجسٹرڈ کر واکر دنیا بھر میں منعقدہ تجارتی میلوں میں جس کی باقائد ہ تشہیر کی جا تی ہے میں شمولیت اختیا رکر کے اٹک سمیت پاکستان کی منصوعات کو دنیا بھر میں متعارف کر ایا جا سکتاہے ،چیئرپرسن سارک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حناء منصب خان نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے کا م کو سراہاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے مزید پراجیکٹ کیے جائیں گے تاکہ اٹک سمیت دیگر علاقوں کی خواتین کو ترقی کے دھارے میں لایا جاسکے انہو ں نے کہاکہ یہ ادارہ خواتین کو دنیا بھر میں تجارتی میلوں میں جو سبسڈی دیتاہے یہ حکومت پاکستان کی او ر اس ادار ہ کی خواتین کو ترقی کے دھارے میں لانے کی روشن مثال ہے،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان 61سال سے خدمات سرانجام دے رہاہے اور اس کی بدولت پاکستان کی برآمدات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جو اس ادارہ کی کا رکر دگی کا منہ بولتاثبوت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button