علاقائی

حیدرزمان کا مشن لے کر صوبہ ہزارہ کی آواز بنے گے،گوہر زمان

حویلیاں(بیورو رپورٹ)الیکشن میں بابا حیدرزمان کا مشن لے کر صوبہ ہزارہ کی آواز بنے گے،صوبہ ہزارہ کے نام پر سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کریں گے،تحصیل حویلیاں کی پسماندگی کا حساب 8 فروری کو لیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار گوہر زمان،صدر سلطان العارفین،سردار رمضان نے سلطان پورکینٹ میں ہزارہ ہاوس میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک صوبہ ہزارہ کا قیام نہیں ہوتا ہزارہ کی عوام کی پسماندگی کا خاتمہ ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کی مشاورت سے قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدرزمان مرحوم کے مشن کو لے کر عوام میں جائیں گے اور تحصیل حویلیاں کے مسائل اور صوبہ ہزارہ کی آواز بن کر اسمبلی میں جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button