علاقائی

حالیہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر رہی ہے’سلیم حیدر

فتح جنگ ( بیورو رپورٹ ) سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک عتیق اُچھڑی جیسے مخلص کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں الیکشن میں ان کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں ملک عتیق اُچھڑی ،چوہدری توقیر اور سردار حمزہ خان کی جانب سے دی جانے والی عید ملن پارٹی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تقریب میں کسان ونگ کے صدر خان آصف حیات خان ،سابق کونسلر ملک غازی خان ،ملک ظفر اقبال ،ملک صدیق ،ملک اسحاق ،ملک خان بہادر اُچھڑی ملک ساجد ،ملک فیاض ملک سہیل اور طار ق ایم قادری بھی موجود تھے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر رہی ہے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بھر پور محنت کی اور انتخابی مہم میں انتہائی منظم تھی انھوں نے کہا کہ ملک عتیق اچھڑی جیسے محنتی مخلص اور جدوجہد کرنے والے کارکن اور دوست میرا اور پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی پارٹی کیلئے بے شمار خدمات ہیں الیکشن میں جس طرح انھوں نے محنت کی اس پر انکا اور ان کے دوست احباب کا شکر گزار ہوں ان شاء اللہ اپنے مخلص دوستوںکو کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑوں گا انھوں نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے خدمت کے اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button