ہری پور (بیورورپورٹ )صوبائی ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ2023 کے ہینڈ بال چیمپئن شپ کے ٹائٹل کیلیے آج ملاکنڈI ریجن کی ٹیم بنوں ریجن کی ٹیم سے ٹکرائے گی۔۔ گورنمنٹ محمد محسن مرتضی شہید ہائر سیکنڈری سکول ریحانہ ہری پور کے ہینڈ بال کورٹ میں جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل محمد سیف الرحمان کی زیرِ نگرانی اس ایونٹ کا فائنل آج صبح 12:00 بجے کھیلا جائے گا۔گزشتہ رو زکھیلے جانے والی سیمی فائنل میچ میں فائنلسٹ ملاکنڈ Iکی ٹیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 09-10 سے مردان ریجن کی ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے آٹ کیا اور فائنل کے لیے جگہ بنائی۔ ہینڈ بال کورٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی ممبران ثاقب قریشی ، تیمور خان اور عمر فاروق نے عمدہ انتظامات کر رکھے ہیں
0 64 1 minute read