: ہری پور(بیورورپورٹ)ازاد امیدوار پی کے 48 گوہر نواز خان کی یونین کونسل سریکوٹ رمدرہ،بھلا میں دبنگ انٹری،سیاسی مخالفین پر سکتہ تاری, چیئرمین ثنااللہ شاہ کی کاوشیں اہم معزز شخصیات کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان۔ کارنر میٹنگ ایک بڑے اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔اس موقع پر عمران شاہ،احمد شاہ،اشرف علی،ریاض،عارف شاہ،خطیب شاہ،محمد ایاز کے علاوہ سریکوٹ،رمدرہ ،بھلہ کی معززین و نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔گوہر نواز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1985 سے علاقے کی نمائندگی کرنے والوں نیج تک عوام کو گونا گوں مسائل سے دوچار رکھااور اسی عوام کی ووٹ کی پرچی کی طاقت سے اعلی ایوانوں میں مزے لوٹتے رہیاور علاقے کی عوام کو بنیادی سہولیات زندگی صحت،تعلیم سے محروم رکھا اور یہاں تک کہ پانی جیسی نعمت کو بھی اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھائے رکھا۔اب وقت گیا ہے کہ عوام اسی پرچی کی طاقت سے بدلہ لیں اور اپنی پرچی کی طاقت کا صیح اور درست استعمال کریں۔گوہر نواز نے مذید کہا کہ یہاں پر خیراتی ادارے کی بسوں کی ضرورت نہیں بلکہ ہماری بچیوں کے کالج کی ضرورت ہے میرا وعدہ ہے کہ کہ انشااللہ اللہ نے کامیاب کیا تو یہاں پر کالج کی بنیاد رکھوں گا تاکہ ہماری بچیوں کو غازی یا ہری پور نہ جانا پڑے۔اور وہ وقت دور نہیں جب اس خوبصورت علاقے میں تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گئے۔وعدے نہیں عملی کام ہونگے۔پ بزرگوں دوستوں کا تعاون رہا تو وہ وقت دور نہیں صرف ٹھ فروری کو اپنی امانت کا درست استعمال کریں۔ عمران شاہ ،دلاور شاہ،ثنااللہ شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اور اپنی مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
0 27 1 minute read