اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
بجلی مہنگی ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے برعکس ڈیزل کی قیمتوں میں ڈھائی روپے کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
واضح رہیکہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے جب کہ آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 87 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔
0 43 Less than a minute