علاقائی

کلرکہوٹہ کوٹلی ستیاں اور مری کی تعصب پر مبنی سیاست نہیں کروں گا،اسامہ اشفاق

کلرسیداں(جاویداقبال سے)مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51راجہ اسامہ اشفاق سرور نے کہا کہ میں کسی علاقائی تعصب کی بنیاد پر نہیں میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی نامزدگی پر الیکشن لڑ رہا ہوں میں کسی کی پگڑی اچھالوں گا نہ عزت و تکریم میں کمی آنے دوں گا۔میاں نوازشریف 4 فروری کو مری میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے قریب کمبیلی صادق میں معروف سیاسی رہنما حاجی ملک محمد ازرم مرحوم کے فرزند ملک رف اور بھلاکھر میں سابق کونسلر راجہ جبران صفدر کیانی کی رھائشگاہوں پر انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ھوئے کیا کمبیلی صادق کی تقریب میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد ضیارب منہاس،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،ملک محمد زبیر،جنید بھٹی کے علاوہ مسلم لیگ ن کلر سٹی کے تنظیمی عہدیداران باوا یونس،راجہ افتخار،شاہد جمیل عباسی،اکمل۔اسحاق،سعید اقبال،شیخ ندیم احمد،شیچ توقیراحمد،سردار تاج،مسعور بھٹی،ابرار بھٹی،سلیم بلوچ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم شیخ سلیمان شمسی کے علاوہ ملک محمد تصدق،چوہدری فیصل حفیظ اور دیگر نے بھی شرکت کی،راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ ہم سب نوازشریف کے ساتھی ہیں ہم سب کی جماعت مسلم لیگ ن اور قائد میاں نوازشریف ہیں میں کسی مخالف پر بھی الزام تراشی نہیں کروں گا میرے گھرانے نے ہر بڑے کے احترام اور چھوٹے پر شفقت کی تربیت دی ہے مگر میں ایک بات واضع کرنا چاہتا ہوں کہ میں سیاست میں کھڑپینبج کسی کو ٹھیکیداری پر نہیں دوں گا خدمت شرافت دیانت اور عملی کام پر یقین رکھتا ہوں،اس بار مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کے نام پر ووٹ مانگ رھاہوں اگلی بار اپنی خدمات کے حوالے سے ووٹ کا طلبگار ہوں گا۔کلرکہوٹہ کوٹلی ستیاں اور مری کی تعصب پر مبنی سیاست ہرگز نہیں کروں گا ہمارے دکھ ڈکھ سانجھے ہیں میں لوگوں کی تقسیم پر نہیں ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتا ہوں۔کلرسیداں میں مستقل دفتر قائم کرکے خود ہفتہ وار بیٹھوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی۔منزل مسلم لیگ نہ ہے مری سے کلرسیداں ہی نہیں پورے ملک میں 8 فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔بھلاکھر کے اجتماع میں امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے مختصر دور میں کلرسیداں اور چوآخالصہ میں گرلز کالجز کی عمارتیں تعمیر کیں کارپٹ سڑکیں بنیں ہر گاں میں میری خدمت کے نشانات ہیں۔مخالفین علاقائی تعصب کی سیاست کو ترک کرکے ہمارا مقابلہ سیاسی میدان میں کریں پہلے اپنی کوئی علاقائی خدمت بتائیں پھر مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے مجھ جیسے ایک عام کارکن اور مزدور کو اپنا امیدوار نامزد کیا اسامہ اشفاق،بلال یامین ستی اور میں عوامی حمایت سے انتخابات میں کامیاب ہو کر نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے،محمد ظریف راجا نے کہا کہ اٹھ فروری کے انتخابات ملک کے مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے ماضی میں ایک ناکام شخص کو ملک پر مسلط کرکے ترقی کے پہیے کو روک کر ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا تقریب سے حاجی اخلاق حسین،شیخ توقیر احمد۔سابق کونسلر حق نواز آرائیں۔سابق کونسلر عبدالرحمن مرزا ۔نے بھی خطاب کیا جبکہ سابق کونسلروں جبران صفدر کیانی،چوہدری حق نواز آرائیں،نمبردار عصمت اللہ،سردار محمد آصف،مرزا عبدالرحمان،مرزا صغیر احمد نے راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button