اسلام آباد: عام انتخابات2024ء کے لئے امیدواروں کی سکروٹنی کا مقررہ وقت ختم ہوگیا’ شاہ محمود قریشی سمیت مزید3 سابق ممبران اسمبلی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔
این اے214 پر پاکستان انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ این اے214 کے دونوں ریٹرننگ افسران نے نامزدگی فارم مختلف کیسز میں عدم پیشی کے باعث مسترد کئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار حسنین بہادر خان دریشک کے بھی حلقہ294 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ سردار حسنین بہادر پر ایف آئی آر نے ہونے کی وجہ سے ان کے کاغذات کو مسترد کیاگیا۔
پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے’ علی محمد خان نے این اے23 پر انتخابات لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
0 40 1 minute read