کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر ) عنائت اللہ ستی کی اطلاع پر سرکاری جنگل سے کاٹی گی لاکھوں روپے مالیت کی سبز چیڑمحکمہ جنگلات پنجاڑ بلاک نے پکڑلی، چیف کنزیویٹرمحکمہ جنگلات شیخ ثاقب، ڈی ایف او جنگلات امتیاز صدیقی کی سر پر ستی میں لکڑی چوروں نے تباہی مچا دی آئے روز کہوٹہ کے جنگلات سے سبز چیڑسمیت دیگر درخت کاٹے جا رہے ہیں، محکمہ جنگلات کہوٹہ کی چیک پوسٹ جس کی ایک رات کمائی 1لاکھ روپیہ ہے یہ کمائی 6افراد میں تقسیم ہو رہی ہے ، عنائت اللہ ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف کنزیویٹرمحکمہ جنگلات شیخ ثاقب کی ہدائت پر ڈی ایف او جنگلات امتیاز صدیقی لکڑی چوروں کو پر منٹ جار ی کر رہا ہے کیونکہ میںدیکھا ہے دن رات کوششوں سے جب میں کسی گاڑی کو پکڑتا ہوں توآگے پرمنٹ دیکھاتے ہیں لکڑی چوروں نے”پیسوں”کی چھڑی سے محکمہ جنگلات کہوٹہ کو اپنا”گرویدہ ”بنایاہوا ہے لگا تاردن رات کہوٹہ کے جنگلات سے ٹرکوں کر کے ٹرک کاٹے جا رہے ہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے محکمیں کی لکڑی چوروں سے ملی بھگت کی وجہ سے کہوٹہ کے جنگلات تباہی کے دہانے پرہیں چیف کنزیویٹرمحکمہ جنگلات، ڈی ایف او جنگلات اور ایس ڈی ایف او جنگلات کہوٹہ جنگلات کی تباہی کا زمہ دارہیں، چیف جسٹس آف پاکستان،پاک فوج کے سپہ سالار سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
0 35 1 minute read