لوئر دیر(روح اللہ شاکر سے)لوئر دیر میں گرینڈ انسداد تجاوزات مہم کا آغاز کردیاگیا۔ابتدائی روز 7کنال14مرلے اراضی قبضہ مافیا سے واگزارکی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی محمد داود سلیمی کے زیر نگرانی چکدرہ میں انسداد تجاویزات مہم شروع کی گئی۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین نے انسداد تجاوزات مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کئے ہیں۔ ضلع بھر میں انسداد تجاوزات مہم بلاتفریق جاری رہی گی۔ ضلعی انتظامیہ کے ہدایات کی روشنی اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی محمد داود سلیمی کے زیر نگرانی چکدرہ میں انسداد تجاویزات مہم شروع کی گئی۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) طارق خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال اور تحصیلدار تیمرگرہ کے زیرنگرانی تیمرگرہ میں انسداد تجاوزات مہم کا آغاز کردیا ہیں۔ عوام الناس غیر قانونی تجاوزات کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کیساتھ رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کرسکتے ہیں۔
0 27 1 minute read