پاکستانتازہ ترین

وزیر اعلی مریم نواز کی مداخلت پر ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بروقت مداخلت سے ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی، ڈاکٹرز نے فیملی کو 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا ۔
وزیراعلی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے بات کرنے کا کہا تھا، تھوڑی دیر بعد ملیکہ بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ملیکہ بخاری نے بتایا کہ انہیں اجازت ملنے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے، اور ان کا نام نو فلائی لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کی بڑی بہن آسٹریلیا میں شدید بیماری کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button