فیصل آباد: 9مئی واقعات پر انسداد دہشت گردی عدالت سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹی رہنما ؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کو آج عدالت طلب کیا گیا تھا۔
تھانہ سول لائن میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا’ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی’ فواد چوہدری ‘ زرتاج گل ‘شہباز گل اور دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔
0 34 Less than a minute