دلچسپ

کھردری آواز سے پریشان شہری کے گلے سے جونک برآمد

ہانوئی: ویت نام میں ایک شہری کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب اسے پتہ چلا کے اس کے گلے میں ایک جونک چپکی ہوئی ہے جو عرصے سے اس کا خون چوس رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ ویتنا کے ایک شہری کو کچھ عرصے سے گلے میں تکلیف کا سامنا تھا اور آواز میں بھی کھردرا پن آگیا تھا۔
پہلے پہل وہ ان علامات کو نظر انداز کرتا رہا لیکن ایک دن کھانسی کے دوران اس کے منہ سے خون آیا۔ یہی وہ وقت تھا جب اس کے کانوں میں خطرے کی گھنٹی بجی۔
اس نے فوری طور پر پیشہ ورانہ طبی امداد حاصل کی جس میں اسے معلوم پڑا کہ ان علامات کی ذمہ دار اصل میں اس کے گلے میں موجود جونک ہے جو اس کا خون چوس رہی ہے۔
شہری دارالحکومت ہانوئی کے نیشنل ہاسپٹل آف اینڈو کرائنولوجی گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اینڈو سکوپی کے ذریعے اس کے حلق کی اندرونی دیوار سے 6 سینٹی میٹر لمبی جونک کو مضبوطی سے چپکے ہوئے دیکھا۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر چھوٹی سی سرجری کر کے جونک کو نکال لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button