دلچسپکالم

برطانوی نیوز اینکر کی فحش اشارے سے متعلق وضاحت

برطانوی نیوز چینل بی بی سی کی خاتون نیوز اینکر مریم مشیری نے فحش اشارے سے متعلق اپنی وائرل ویڈیو کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔

سوشل میڈیا پر وضاحتی پیغام کے ساتھ انہوں نے معذرت بھی کی ہے اور سارا واقعہ بیان کیا ہے جو کہ دراصل ایک مذاق میں اسکرین پر نظر آ گیا۔

مریم مشیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ہاتھ کی انگلی سے نامناسب اشارہ کرتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا گیا تھا۔

خاتون اینکر کی ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ انہیں جلد ہی احساس ہو گیا تھا کہ وہ لائیو ہیں، جس پر انہوں نے فوراً ہی اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے سابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے بارے میں شہ سرخیاں پڑھنا شروع کر دی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وضاحتی پیغام میں خاتون اینکر نے سارا واقعہ بیان کیا ہے کہ لائیو ٹی وی پر آنے سے پہلے وہ اور ان کی ٹیم کے درمیان کس طرح سے مذاق چل رہا تھا تاہم بالکل آخری وقت پر اس مذاق کا کچھ حصہ لائیو ٹی وی پر چلا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button