نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت میں خاتون نے چائے کا کپ مانگنے پر مبینہ طور اپنے شوہر کی آنکھ میں فینچی گھونپ دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انکت نامی شخص نے تین سال قبل خاتون سے شادی کی تھی تاہم کچھ عرصے بعد ہی جوڑے میں گھریلو مسائل پر اکثر جھگڑے ہونے لگے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انکت نے چائے مانگی جس سے بیوی کو غصہ آیا اور اس نے اس کی آنکھ میں قینچی سے وار کر دیا۔ افراتفری کی آواز سن کر گھر میںموجود بھابھی اور بچے باہر آئے اور بعد میں پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے پہنچنے سے قبل خاتون موقع سے فرارہوگئی’ تاہم پولیس نے انکت کو مقامی میڈیکل سنٹر منتقل کیا’ خاتون نے اس واقعہ سے صرف تین دن پہلے شوہر اور اس کے خاندان کے خلاف تشدد کی شکایت درج کرائی تھی۔
0 67 1 minute read