اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کی اقتصادی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا، جس کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور آئی ایم ایف ریویو مشن کے ساتھ مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایم ایف سے مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک ہوں گے اور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے دورے کے دوران آئندہ قرضہ پروگرام پر بھی بات چیت متوقع ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ کے لیے 14 سے 18 مارچ تک اقتصادی ٹیم سے مذاکرات کرے گا۔ آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام، اسٹیٹ بینک کے حکام، پلاننگ کمیشن اور پیٹرولیم ڈویژن سے بات چیت کرے گا۔
0 33 1 minute read