پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انتخابی نشان واپس لینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی۔شہری کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بنچ کے درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دے۔
ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ 4 جنوری 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کی جانب سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button